عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرنا چاہتے ہیں، قوم معاف نہیں کریگی: وزیراعظم


لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملکی حالات کا ذمہ دار عمران نیازی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرنا چاہتے ہیں، قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان: فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے جو گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ہے، عوام اس کا گریبان پکڑیں گے، یہ جو مرضی کر لے پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کو کردار کشی کے علاوہ فرصت نہیں تھی جب کہ ہمارا صرف ایک مہینہ ہوا ہے اور اس میں ہم نے آٹا و چینی سستی کردی ہے۔

عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، افسوس ہے کہ اسپتال کے تین قیمتی سال ضائع کردیے گئے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اس اسپتال میں 50 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہو گا، ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

نگران آئے تو پیٹرول 70 روپے لیٹر مہنگا ہوگا، اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے: وزیر داخلہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ترقیاتی کاموں کی بجائے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے میں مصروف رہے،  ایک کروڑ نوکریوں اور50 لاکھ  گھروں کے جھوٹے وعدے کیے گئے، عمران خان کو گالم گلوچ کےعلاوہ کچھ نہیں آتا ہے۔


متعلقہ خبریں