عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں چاہتی ہیں کہ ہم تقسیم در تقسیم ہو جائیں لیکن جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا آپ تو قبائل کے نمائندے نہیں آپ کیوں قبائل کی بات کرتے ہیں تو میں نے کہا کہ میں نے کہا قبائل کے 19 نمائندے ہیں اور 15 میرے ساتھ ہیں۔ قبائلی عوام کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ بھڑکیں مارنا چھوڑ دیں، فیاض الحسن چوہان

فضل الرحمان نے کہا کہ بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو چھت کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔ ایک زبان بولنے والوں کے خلاف زیادتیاں کیوں ہو رہی ہیں ؟ جب نواز شریف کی حکومت تھی میں اس وقت بھی قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے لڑا۔

 


متعلقہ خبریں