عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا


لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے ٹی وی پروگرام میں کردار کشی پر عون چودھری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چودھری نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

بھیجے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عون چودھری الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اور معافی نہ مانگنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے آگے کھائی پیچھے پی ٹی آئی ہے، فیاض الحسن چوہان

واضح رہے کہ عون چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں