منکی پاکس انفیکشن کے 11 ممالک میں کیسز رپورٹ


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن کے 11 ممالک میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منکی پاکس انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور جن ممالک میں منکی پاکس انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں فرانس، بیلجیم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں جگر کی بیماری کا پراسرار حملہ، 5 بچے ہلاک

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔


متعلقہ خبریں