عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا، پرویز الہی


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا امیدوار ہوں، حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

پی ٹی آئی کے منحرک اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

آج کے فیصلے کی بہت خوشی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے نااہل، الیکشن کمیشن نے گھر بھیج دیا

اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، معاملے کے آخر تک جانا ہی اصل لیڈر کا کام ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آج نوٹیفکیشن کردے گا ، جس کے بعد اکثریت ہماری ہوجائے گی، مسلم لیگ ن کی فلم ناکام ہوگئی ہے، ایک نئی فلم بنی ہے ساری صورتحال سامنے آئے گی، ہم چاروں صوبوں کی اسمبلیاں ایک پیج پر ہیں، الیکشن ہوگا تو وفاق کا ہوگا، ہماری مدت باقی ہے۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے معاملے میں سب مل کر بات کریں گے، آج ملتان میں عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ دینی ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ہم مل کر بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں