حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ نہیں چاہتے، مونس الہٰی

ایف آئی اے، مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ہم پنجاب میں یہ ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔ حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے ہیں لیکن صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلتی۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہوتے تو اپنی کابینہ کو کسی اور سے حلف دلوا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کی کرسی پر ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں بیٹھ سکتے۔ حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔


متعلقہ خبریں