پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دو فونز چوری ہو گئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ ’ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں، خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔
وزیر اعظم کی عمران خان کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022