عمران خان الزام نہ لگائیں، تقسیم نہ کریں، پاک فوج کو کام کرنے دیں، ریٹائرڈ آرمی افسران pic.twitter.com/VvyrUElo2w
— HUM News (@humnewspakistan) May 10, 2022
ریٹائرڈ آرمی افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان الزام نہ لگائیں، تقسیم نہ کریں، پاک فوج کو کام کرنے دیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر اِختلاف قابلِ احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پرآ گئی ہے۔ جاگ فوجی جاگ تیری پَگ نوں لگ گیا داغ۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں فوج پر فخر ہے۔ پاک فوج کو کام کرنے دیں۔
عمران خان کے فوج پر الزامات، ریٹائرڈ فوجیوں کا ردعمل آ گیا
ان کا کہنا تھا کہ الزام برداشت نہیں کریں گے۔کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی جاری ہے۔جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خُود غدار ہیں۔