اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عمران خان کنٹینر پر غداری کے فتوے بانٹ رہے تھے، فتوے اس لیے بانٹ رہے تھے کہ کوئی ان سے کارکردگی کا سوال نہ کرے۔
ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کی زبان بندی کی گئی، ہم اس وقت بھی صحافیوں کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں، چارسال انہوں نےعوام کے ساتھ کیا کیا؟ اس کا جواب وہ نہیں دے سکتا ہے، چار سال صرف جھوٹ بولا اورالزامات لگائے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سےلاکھوں لوگ بے روزگارہوئے، عمران خان نوجوان نسل میں منافرت پھیلا کرنوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، دوسروں پرالزام لگانے والاعمران نیازی خود چور ہے۔
شہباز شریف ڈرامے بند کرو، وزیر داخلہ قاتل ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے، انسان جوابدہ ہے: عمران خان
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ لے کرسازش آپ نے پاکستان کے خلاف کی، تم نے کون سا ایٹم بم بنایا کہ امریکہ آپ کے خلاف سازش کررہا تھا، عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے اٹھا کرباہرپھینکیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔
آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے جسے میں جانتا ہوں، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے آپ نے مدینہ اورکرپشن کے نام پرسیاست کی لیکن اب آپ کے سازش والے بیانیے میں بھی آپ کو ناکامی ہو گی۔