صحافت کی آواز دبانا معاشرے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، سراج الحق

عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ صحافت کی آواز دبانا معاشرے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کی آواز دبانا معاشرے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ  حکومت میڈیا پر کنٹرول کرنے کے اقدامات سے باز رہے، سمیع ابراہیم اور دیگر صحافیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم کو بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کو سیاسی انتقام کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلط سیاست کی وجہ سے بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے، وزیر اعظم

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے۔ صحافیوں کو دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔


متعلقہ خبریں