کورونا وائرس: بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کر دیا

کورونا ویکسین کا تجربہ ناکام ہوا، بل گیٹس کو بڑا دھچکہ لگ گیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے خبردار کیا کہ دنیا کو ابھی بھی کورونا کی وبا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔  یہ خطرہ ابھی باقی ہے کہ کورونا کی ایک ایسی نئی قسم سامنے آجائے جو زیادہ متعدی اور زیادہ جان لیوا ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

خطرے کی گھنٹی: ایک اور وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس

بل گیٹس نے مزید کہا کہ ہم کسی کو ڈرانا نہیں چاہتے مگر ابھی بھی یہ خطرہ 5 فیصد سے زیادہ ہے کہ کورونا کی وبا اتنی بدترین ہوجائے جو ابھی تک ہم نے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک اور وبا کے لیے گلوبل ایپیڈیمک ریسپانس اینڈ موبلائزیشن اینشیٹیو (جی ای آر ایم) کے ذریعے تیار ہونا چاہیے جس کا انتظام عالمی ادارہ صحت سنبھالے۔


متعلقہ خبریں