اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈ شیڈنگ مؤثر طریقے سے فوری طور پر کم کرنے کے مطلوبہ اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت پاور اور پیٹرولیم سیکٹر کی فنڈنگ سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔
آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا: روٹی کے نرخ بڑھنے کا امکان
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کوئلے، آر ایل این جی اور آر ایف او پر مبنی پاور پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
شرکائے اجلاس کو پاور پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے درکار ایندھن کی ضرورت اور فنڈز کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ سبسڈی سے آر ایل این جی اور آر ایف او کے لیے حکومتی مدد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم بھی ہے۔