واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا


پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین جلد ہی دو جی بی تک ڈیٹا واٹس ایپ کے ذریعے بھیج سکیں گے، اس سے پہلے واٹس ایپ سے ڈیٹا بھیجنے کی حد صرف سو ایم بی تھی۔

اس فیچر سے چھوٹے کاروبار کرنے والے ادارے اور اسکول گروپس مستفید ہو پائیں گے۔

واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ صارفین بڑی فائل بھیجنے کے لیے وائی فائی کا استعمال کریں، اس فیچر کے تحت صارف کو معلوم ہو سکے گا کہ کتنی فیصد فائل ٹرانسفر ہو چکی ہے۔

مارک زکر برگ کا واٹس ایپ کا زبردست فیچر لانے کا اعلان

اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپس سے متعلق بھی نئی فیچر لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں ممبران کی تعداد جو کہ 256 تک محدود ہے کو بڑھا کر 512 تک لے کر جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں