آئندہ ہفتے میں ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بھی اگلے ہفتے سے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔
عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
جنوبی علاقوں میں اتوار سے درجہ حرارت میں معمول سے 7سے 9 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنےکا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گرمی اورخشک موسمی حالات ہیٹ اسٹروک اورآبی ذخائرپر پانی کےدباؤکاسبب بن سکتے ہیں،کسان فصلوں کیلئے پانی کا مناسب انتظام کریں۔
عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔