آمدن چھپانے پر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) نے آمدن چھپانے پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے او ڈی کار خریدی لیکن اسے گوشوارے میں ظاہر نہیں کیا۔ 50 لاکھ روپے مالیت کی او ڈی کار چھپانے پر مہرین قریشی پر 10 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے سال 2016 میں او ڈی کار خریدی تھی اور ایف بی آر نے ایکسائز سے گاڑی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ حاصل کر کے چھان بین شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، فواد چودھری

ایف بی آر نے 4 مرتبہ نوٹسز بھجوا کر ذرائع آمدن پوچھے لیکن کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا۔


متعلقہ خبریں