دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد مارچ کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔


متعلقہ خبریں