وزیر اعظم نے4سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کردیا، مریم اورنگزیب

عمران خان! تم ملک کیخلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش ہو، سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نے چینی 85 سے کم کر کے 70 روپے اور 10 کلو آٹا 550 سے کم کر کے 400 روپے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا اور 2 ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے گئے ہیں۔ بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے تیل گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک حلف لینے کا حکم

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں اور وزیر اعظم نے 4 سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا۔ میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تک توسیع کی فیزیبلٹی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پر میٹرو کا اسٹیشن بنانے کا اقدام کیا جبکہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی اور 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی۔ مقامی آبادی کے لیے بہترین اور جدید علاج کے اسپتال کی فیزیبلٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خضدار کچلاک شاہراہ کو 2 سے 4 رویہ اور 6 رویہ کرنے کے سیکشن ایک اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا۔ بلوچستان کے لیے پاکستان کی جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا اور وزیر اعظم نے کوئٹہ کے لیے میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے غریب ترین 5 لاکھ لوگوں کو امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں