اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کر سن لو، بہت جلد تم سمیت تماری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ضمانتیں بھی نہیں ملنی، انشا اللہ!
عمران خان مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن مرضی سے کرائیگا: مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
جھوٹ و سچ اور دھمکی و آئین کا مقابلہ ہے،تحریک انصاف فاشسٹ جماعت ہے: خرم دستگیر
بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 26, 2022
سابق ڈی جی FIA بشیر میمن بے قصور قرار
مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابل تردید شواہد پر ہوں گے۔