’’عمرہ کرنا ہے،پاسپورٹ واپس کیا جائے’’عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر ای سی ایل کے نئے رولز مانگ لیے

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی  کی درخواست پر وفاقی حکومت سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے نئے رولز مانگ لیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں  مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولز مانگ  لیے،جسٹس علی باقر نجفی نے ہدایت دیئے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق جو رولز بنے ہیں وفاقی حکومت کےوکیل پیش کریں۔

مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے استدعا کی کہ آخری عشرہ ہے مریم نواز عمرہ پر جانا چاہتی ہیں اور یہ نیکی کا کام ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ نیکی کر دریا میں ڈال ،جس پر عدالت میں قہقہ لگ گیا۔


متعلقہ خبریں