عارف علوی، عمران خان کے غلام نہیں صدر مملکت بنیں، وزیر داخلہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت بنیں عمران خان کے غلام نہ بنیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عارف علوی کو اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دے دیں کیونکہ صدر مملکت کا عہدہ سیاسی نہیں بلکہ آئینی منصب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کے وقت صدر، گورنر اور پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے اور لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21 دن سے پنجاب وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں