وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ قبائلی عمائدین نے وزیراعظم شہبازشریف کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی آبادی کو سہولت پہنچانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کریگی، قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم
شہباز شریف نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،حکومت سماجی واقتصادی ترقی یقینی بنانےکی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں پہلے بھی شمالی وزیرستان آچکا ہوں،مجھے یہاں پر پھر ایک بار آکر انتہائی خوشی ہورہی ہے، کشمیر میں بھی آپ کے اباؤ اجداد نے،بزرگوں نے بہت بڑی جنگ لڑی۔