اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
تحائف کی معلومات پبلک کرنے کے کیس میں جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں۔
گزشتہ بیس سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں، بیرون ملک جو تحائف جاتے ہیں وہ قومی خزانے سے خریدے جاتے ہیں، باہر سے آئے سب تحائف بھی نمائش کیلئے رکھے جانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مجھے تازہ ہدایات لینے کیلئے وقت چائیے۔ عدالت نے کہا آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں۔
انفارمیشن کمیشن نے کہا تحائف کی معلومات شہری کو دیں تو دے دیں۔