آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ پر ڈیرھ سال بعد بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھا دیا۔ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 31 وفاقی وزرا،3 وزرائے مملکت،3مشیر: شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے۔ مجرم چار سال ملک پر مسلط جبکہ بے گناہ جیلوں میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا۔


متعلقہ خبریں