خسارہ کم کرنا ہے، آئی ایم ایف سے قسط بحال کرانی ہے، کابینہ کا اعلان رات ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

خسارہ کم کرنا ہے، آئی ایم ایف سے قسط بحال کرانی ہے، کابینہ کا اعلان رات ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو شوکت ترین کر گئے ہیں وہ میر لیے کرنا مشکل ہے البتہ پی ٹی آئی نے جتنے معاہدے کیے ہیں، ہم اس پر پابند رہیں گے، وفاقی کابینہ کا اعلان آج رات ہو جائے گا۔

مایوسی پھیلانا نہیں چاہتے مگر کچھ بتانا ضروری ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے اندازے سے 500 ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں اوسط آمدنی 30 ہزار روپے ہے، شوکت ترین نے 30 روپے لیوی اور34 روپے سیلز ٹیکس لگانے کا کہا تھا، ہماری امپورٹ زیادہ ہے جب کہ ایکسپورٹ بہت کم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت فنانسنگ کے بہت سارے ذرائع ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت میری کوشش آئی ایم ایف قسط کو بحال کرنا ہے اور آئی ایم ایف سے جا کر مذاکرات کرنا ہیں، کل یا پرسوں آئی ایم ایف جا رہا ہوں۔

پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 30 ارب روپے اضافی قرض لینا پڑیگا، شاہد خاقان

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارے ہاں ہر وقت پانی ناک کے قریب پہنچا ہوتا ہے،
کبھی ڈوب رہا ہوتا ہے تو کبھی منہ پر آرہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014کے دھرنے کے بعد سے ہم اپوزیشن میں ہیں، گورنر کی مدت بڑھانے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے۔

شرح سود میں اضافہ ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا، انہوں نے ایل این جی گیس بنا کر بیچ دی، ہمیں اس وقت کچھ نہ کچھ کر کے خسارہ کم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں