دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونگی، آرمی چیف

دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونگی، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن انشاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال لاہور (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے میجر حارث کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ میجر حارث حال ہی میں سٹرک پر ایک واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہیں لیگی رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کےگارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

آرمی چیف نے میجر حارث کو یقین دلایا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو الگ الگ سیشنز میں گیریژن افسران اور سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجودہ نے آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کور کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور قیاس آرائیوں اور افواہوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا کی پاک فوج کے بیان کی تائید

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں