اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں ںے یہ ہدایات آئی جی اسلام آباد کو دی ہیں۔
زیادہ دیر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے ، وزیراعظم
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے کہا کہ چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔
آپ اپنی آزادی کو انجوائے کر رہے ہیں ؟ بلاول بھٹو کا صحافیوں سے مکالمہ
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ آئین نے شہریوں کے بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی ضمانت دی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور فسطائی آمرانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں، مریم اورنگزیب کی اپیل
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی کہ ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔