پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعائیں


وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی پرویز الہیٰ ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتے ہیں کہ یا اللہ میرے ساتھ انصاف ہو، اور ان کے ساتھ وہ ہو جو ساری دنیا کے لیے مثال بنے۔

انہوں نے کہا کہ یااللہ میں کمزور ہوں، میں قیامت تک انہیں نہیں بخشوں گا، تو میرا بدلہ لے۔

’’ہمارے لوٹے واپس کرو‘‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اپنے ہی دوستوں نے بال نوچ ڈالے

واقعہ سے متعلق پنجاب اسمبلی کے رکن عامر نواز چانڈیہ نے بتایا کہ ان لیگ کے دس پندرہ لوگ چودھری پرویز الہی کی طرف آئے، ایک شخص کے ہاتھ میں اسٹک تھی، اس نے اسٹک ماری میں نے پکڑنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹک ایک دو بار چودھری پرویز الہی کی واسکٹ اور بازو سے ٹچ ہوئی، مجھے ان لوگوں کی شکلیں یاد ہیں نام یاد نہیں۔


متعلقہ خبریں