شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کسی سازش کا ذکر نہیں، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، میجر جنرل افتخار بابر

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں ہوا جہاں سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ 13 اپریل کو پیش آیا تھا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے  پرعزم ہے، ہمارے بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عصمت اللہ خان شہید کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سپاہی عصمت اللہ خان شہید سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔ ( آمین)۔

ٹانک:ملٹری کمپاونڈ میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام،  فائرنگ میں 6 جوان شہید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ قوم مادر وطن کے تحفظ و سلامتی کا فرض ادا کرنے والے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں