سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے موجودہ سیاسی مسائل کا اورکوئی حل نہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفے دیے۔پی ٹی آئی اراکین کے تحریری استعفے بھی اسپیکر آفس کو دے آئےتھے۔
تحریک انصاف کے تمام اراکین نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفیٰ نام نہاد حکومت کے منہ پر مارا اور اسکے بعد تمام اراکین کے تحریری استعفیٓ بھی اسپیکر آفس کو دے آئے گئے اب تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں میں سمجھتا ہوں انتخابات کی طرف بڑھیں اور کوئ حل نہیں
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اب تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے اور کوئی حل نہیں۔