اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کی جانب سے جھگڑا کرنے پر بزرگ شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے دوستوں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں افطاری کے لیے گیا۔
اس دوران ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، ہم نے اسے نظر انداز کیا اور افطار کے لیے کھانا لینے اٹھے۔
حکومتی اراکین سے ملاقات، خواتین ارکان کے نعرے، آپ نے بس گھبرانا نہیں ہے، نور عالم
متن میں کہا گیا کہ دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ہم نے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کر چکے ہیں، شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔