مریم نواز کا حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان

مریم نواز کا حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی: اضافی نفری تعینات، واٹر کینن پہنچ گئی، پولیس وینز آگئیں، تیاریاں مکمل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے پاس واضح اکثریت ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے بھی اجلاس ملتوی کریں، عمران خان اور پنجاب حکومت کی کہانی ختم ہوچکی ، حمزہ کے ساتھ اکثریت موجود ہے، حمزہ شہباز کامیاب ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ چودھری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں