لاہور: پنجاب پولیس نے صوبائی اسمبلی میں پیش آسکنے والی کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پولیس کی کئی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
عمران خان, بزدار کےساتھیوں کو ای سی ایل پر ڈالیں، علیم خان گروپ کا مطالبہ
ہم نیوز کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری صوبائی اسمبلی کے گیٹ پر متعین کی گئی ہے تو ساتھ ہی اسمبلی میں واٹر کینن بھی پہنچ گئی ہے۔
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی
پنجاب پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز سے بات چیت کے دوران واضح طور پر کہا کہ پولیس نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔