پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکریٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی۔
عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے، دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔