فرح ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں، مریم کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت جائیں، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بلایا گیا تھا تو یہ کیوں نہیں آئے، خالد مگسی نے کہا اگر کوئی خط ہے تو ہمیں دکھا دیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سب کا حق ہے کہ وہ خط دیکھیں اور فیصلہ کریں، شہبازشریف اور بلاول بھٹو نےاجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا ہمیں اجلاس میں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، شہبازشریف کو پتہ تھا کہ کون سے ثبوت ہیں کیا کچھ ہے اس لیے وہ نہیں آئے۔ 31 مارچ کے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا ہم خط کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں لے آئیں، عدالتیں کھلی ہیں۔


متعلقہ خبریں