عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے،مولانا فضل الرحمان


مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے.

ان کا کہنا ہے کہ  صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں،  اب آئین کا تقاضہ ہے کہ آرمی چیف سیکیورٹی ادارے انہیں مزید بطور وزیراعظم ڈیل نا کریں،

ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی سے استدعاہے کہ وہ حکومت کی طرف سے سفیر کے کیبل کے ڈرامے کی حقیقت واضح کرنے کیلئے حساس ادارے کے سربراہ کو بلاکر بریفنگ لے کہ حقیقت کیا ہے اور جھوٹ کیا،

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سفیر کے کیبل اور سیکیورٹی کے دیگر معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں، ایک ایک منٹ ملک کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہوجانا چاہیئے


متعلقہ خبریں