پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزامات سے متعلق ترجمان وزیراعلیٰ آفس کا بیان آ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح کا تقررو تبادلوں اورٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ،علیم خان کوایسےبےسروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔
علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی کے منشور میں ٹکراؤ تھا، شہباز گل
مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ صلاحیتوں اور میرٹ کو مد نظررکھ کی جاتی ہے،عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا دامن صاف ہے، وہبےبنیاد الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔