اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی کے منشور میں کئی مواقع پر ٹکراؤ تھا۔
علیم خان نے عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور صوبہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر عائد کردہ الزامات پہ شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ علیم خان تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں، ان کے عائد کردہ الزامات پہ بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان اپنی مرضی سے پی ٹی آئی میں آئے تھے، وہ تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں۔
میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا، جسٹس منیب اختر
وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت علیم خان نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، علیم خان یہ باتیں اس وقت کرتے جب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی علیم خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر کہا کہ ان کی پریس کانفرنس پر بہت افسوس ہوا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ مبینہ خط پر پوزیشن واضح کرے، موڈ صدر کے مواخذے کا بھی ہے: فضل الرحمان
فوادچودھری نے کہا کہ علیم خان کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں، علیم خان حکومت کے وقت بات کرتے تو ان کی بات میں وزن ہوتا۔