نگران وزیراعظم کون؟عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکانام تجویز کر دیا

نگران وزیراعظم کیلئےسابق چیف جسٹس گلزار احمدکانام تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائت ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے مطابق صدرنگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو خط لکھ چکے ہیں۔

شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

آئین کے تحت عمران خان اورشہبازشریف کوتین دن میں نگران وزیراعظم کیلئے کسی بھی ایک نام پرمتفق ہونا ہوگا۔

پاکستانی آئین و قانون کے مطابق دونوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے پرنام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، پارلیمانی کمیٹی نے تین دن میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعظم کی تقرری : صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

ہم نیوز کے مطابق آئین کے تحت اگر پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں