اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کیا کوئی بحران تو پیدا نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم عمران خان کو سرپرائز دیں گے، مریم اورنگزیب
آصف علی زرداری مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے اور ان بحرانوں کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے ن لیگ کو پھنسا دیا ہے؟ جس پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایک تو میں ن لیگ کو جتوا رہا ہوں آپ کہہ رہے کہ پھنسا رہے ہیں۔
دوبارہ صدارت کے امیدوار کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے آپ بھی صدر بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا
اتوار کی صبح پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی اور اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا۔