آج ہم عمران خان کو سرپرائز دیں گے، مریم اورنگزیب

آج ہم عمران خان کو سرپرائز دیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ہم عمران خان کو سرپرائز دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں اور وہ اب سابق وزیر اعظم ہو گئے ہیں۔ اگر استعفیٰ دیں تو عمران خان رکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر چپکے ہوئے ہیں اور ہم عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید منحرف ارکان بھی ہمیں ووٹ دیں گے اور آج ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔


متعلقہ خبریں