عثمان بزدار نے جو کرپٹ حکومت چلائی اس کا جواب دینا ہو گا، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے جو کرپٹ حکومت چلائی اس کا جواب دینا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی گاڑی پر آج جھنڈا نہیں تھا اور جو 3،3 گھنٹے پریس کانفرنس کرتے تھے آج کوئی نہیں آ رہا۔ وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد کا سامنا کریں اور شکست کھا کر گھر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان عدم اعتماد کھو چکے ہیں اور اپوزیشن پر آرٹیکل 6 لگانے والے وزرا کو تھانے میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔ اب آئین کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی، ترین گروپ کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی وزرا عوام کو انتشار پر اکسا رہے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے بہترین وزیراعلیٰ سے ہی استعفی لے لیا گیا اور عثمان بزدار کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ استعفیٰ وزیر اعظم کو نہیں گورنر کو دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے جو کرپٹ حکومت چلائی اس کا جواب دینا ہو گا اور عثمان بزدار نے استعفے کا خط وزیر اعظم کو لکھا۔ آرٹیکل 6 کوئی مذاق نہیں بلکہ بڑے بڑے آمروں نے کوشش کی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہر حربہ استعمال کر لیا۔


متعلقہ خبریں