اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا، عوام ان کا جھوٹ پہچان چکے ہیں۔
شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے، مولانا اسعد
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اس شخص نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، اس آدمی نے آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا، سی پیک منصوبے کو بین الاقوامی سازش کے تحت سبوتاژ کیا۔
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنا نامناسب ہے، ہمیں عدم اعتماد کیلئے لاکھوں لوگوں کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔
عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا، شہباز شریف
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے کچھ دن پہلے بڑے جلسے کی ناکام کوشش کی، وزیراعظم کو پارلیمان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔
عمران خان استعفیٰ دے، تھوڑی سی عزت بچالے، بھاگنے کا سلسلہ بند کرے: بلاول
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، ہم نے نیٹو سپلائی بند کی اور ڈرون حملوں کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی نے کبھی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔