بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے دوسرے اور ایشیا کے پہلے تیزترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیڑ بن گئے۔

بابراعظم نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ون ڈے میچ کے دوران حاصل کیا۔

بابراعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر ہیں، مائیکل وان

27 سالہ بابراعظم 82 اننگز میں چار ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر ہیں۔ ہاشم آملہ نے سب سے کم 81 اننگز میں 4 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں