اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جعلی وزیراعظم ! سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔
الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق جعلی وزیراعظم! آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے، کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی، کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔
سابق جعلی وزیراعظم۔آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
پرویز الٰہی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے: زرداری
مریم نواز نے استفسار کیا کہ یہ اچانک کیا ہوگیا؟ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔