الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی تو صرف ابتدا ہوئی ہے, حکومت کے لیے آنے والے دن بہت سخت ثابت ہونے والے ہیں۔

عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل کے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا، کل صرف سرکاری گاڑیاں تھیں، آپ کا یوم حساب آگیا، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔ اس موقع پر الوداع الوداع عمران خان کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہم تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں، عمران خان اب اعتماد کھو چکے ہیں، الوداع،الوداع،الوداع۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر عوام اور پارلیمنٹ نے عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے، حکومت میں ہونے کے باوجود آپ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہارے، آج آپ اپنی پارٹی کااعتماد بھی کھوچکے ہیں، عمران خان اب صرف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، 10لاکھ تو کیا 10 ہزارلوگوں کا مجمع بھی نہیں لگا سکے، 10 لاکھ چھوڑو172 بندے پورے کرو۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے اپنے لوگ آپ سے بھاگ رہے ہیں، آج عمران خان کے پاؤں جلے توبزدارکے اوپر پاؤں رکھ دیا، کیا اس وزیراعظم کو ایوان میں بیٹھنے کا حق ہے؟ عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، آج آپ کی کشتی ڈوبنے لگی توعثمان بزدارکو پانی کے اندردھکیل دیا۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن بتائیں گے کہ ایسے شخص کا انجام کیا ہوتا ہے؟ کل تک جو وسیم اکرم پلس تھا، آج اس کو پانی میں دھکا دے دیا،کشتی ڈوبنے لگی تو کہا بیرونی سازش ہورہی ہے، لوگوں کوجلسے میں بلایا کہ سرپرائزدوں گا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

مریم نواز نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! زندگی میں کسی کے تو بن جاؤ، جہانگیر ترین کا پیسہ اور جہاز استعمال کیا مگر اس کا بھی نہیں بن سکا، علیم خان جیسے دوست کو بھی اس شخص نے نہیں چھوڑا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں بن سکا وہ قوم کا کیا بنے گا؟

انہوں ںے کہا کہ جلسے میں ایک خط دکھایا گیا کہ عالمی طاقتیں سازش کر رہی ہیں، آپ کے اپنے وزیر داخلہ کو خط سے متعلق علم نہیں ہے، تم نے کون سے ایٹمی دھماکے کردیے ہیں کہ عالمی سازش ہوگی؟ عوام سرپرائز کا انتظار کرتی رہی اور یہ دماغ کی دہی کر کے چلا گیا۔

وزیراعظم آر یا پار: تحریک عدم اعتماد پیش، 31 مارچ کو بحث ہو گی

وزیراعظم پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ ہرملک میں کشکول لے کرجاتے ہیں کہ کچھ دویہ آپ کی فارن پالیسی ہے، اگرپاکستان کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تواس کاآلہ کارعمران خان ہے، آپ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہیں، کیا آپ کوعالمی طاقتوں نے کہا تھا کہ اس ملک کو جادوٹونےسے چلاؤ۔

انہوں ںے کہا کہ اس ملک کو جادوٹونے سے چلایا جاتا ہے یا فرح کو رشوت دیکرچلایا جاتا ہے، پاکستان آج کرپشن میں پوری طرح ڈوبا ہواہے، 75سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جو عمران کے دور میں ہوئی،گھی،چینی اور آٹا مہنگا کرنا بھی عالمی سازش تھی؟ سب سےزیادہ کرپشن موجودہ حکومت میں ہوئی ہے، یہ تو ایک دن بھی جیل نہیں کاٹ سکتا، سب سے بڑا اسکینڈل فرح کا اسکینڈل ہے، اس اسکینڈل سے متعلق بہت ساری باتیں عوام کےسامنے آنے والی ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ صبح سویر ے دفتر جانے کا دعویٰ کرنے والا شخص جھوٹا ہے، یہ 12بجے دفتر جاتا ہے اور4 بجے بنی گالا پہنچ جاتا ہے، یہ شخص سیاسی مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرتا ہے، کل کے جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان دی گئی، جلسےمیں مغرب کی اذان کے وقت فجرکی اذان چلانے والا اسلام کی بات کرتا ہے۔

عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا سب سے بڑا کیس یہ دبا کر بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے، شرم آنی چاہیے مخالفین کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، اب عمران کو بچانے کے لیے کوئی بھی نہیں آئے گا۔


متعلقہ خبریں