عمران خان!ہماری گرفت میں ہو، ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کردیں؟ یہ ہمارا اختیار ہے، فضل الرحمان

عمران خان!ہماری گرفت میں ہو، ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کردیں؟ یہ ہمارا اختیار ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان! آج تم ہماری گرفت میں ہو، ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کردیں؟ یہ ہمارا اختیار ہے۔

لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک اور ڈرامہ رچایا کہ دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پاگل ہے جو تمہیں دھمکیاں دے گا؟

انہوں ںے شرکائے مارچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے آزادی مارچ کی یاد تازہ کردی ہے، آپ ایک بار پھرنئے ولولے کے ساتھ اسلام آباد آئے ہیں، چند روزمیں آزادی مارچ کا نتیجہ مل جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقابلے میں اسلام آباد میں ایک جلسی ہوئی، پتا نہیں کہاں سے اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی لیکن آج اس غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان! ہم تمہارے ایجنڈے کو جانتے ہیں، تم نے ہمارے مدارس بند کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن ہمارے مدارس میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، نوجوان نسل کو تباہ کرنے کیلئے بین الاقوامی پیسہ استعمال کیا مگر آج ہم اپنی فتح اورتمہاری شکست کا اعلان کررہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ پانامہ کے ذریعے سیاسی عدم استحکام لایا گیا لیکن میرے جوانوں اور کارکنوں کبھی مایوس نہیں ہونا، ہم نے بین الاقوامی ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تمہارا ایجنڈا پاکستان سے اسلام کو ختم کرنا تھا لیکن عمران خان سن لو! تمہار اایجنڈا کبھی پورا نہیں ہو گا، ہم اپنی نئی نسل کو مذہب کی طرف لے کر آئے ہیں جب کہ تم لوگوں کو سرکاری وسائل پر لا کر بھی کرسیاں نہیں بھر سکے۔

تم ہار چکے ہو، تم نے قوم کو بیوقوف بنایا،کرپٹ ترین نا اہل حکومت بنائی: شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ پرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ تم نےاسلامی دنیا میں ایجنٹ چھوڑے ہیں مگر تمہارا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ  کا ایجنڈا ناکام اورہمارا کامیاب ہوا، امربالمعروف کا لفظ بولنا بھی نہیں آتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ آج سرپرائز کااعلان تھا تو آیا کوئی سرپرائز؟ ہاں! شاہ زین بگٹی کی جانب سے سرپرائز آیا، تم نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا، اسٹیٹ بینک کو خود مختاری کے نام پر آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہارا ایجنڈا ناکام اور ہمارا ایجنڈا کامیاب ہوگا، تم این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو، ہم نہیں دے رہے ہیں، اگرتم رہ بھی گئے تو ہم تمہارے خلاف میدان میں ہیں، تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ تم نے کشمیریوں کے حقوق پامال کیے، کشمیر کو مودی کے حوالے کیا، عمران خان تمہارے دن گنے جا چکے ہیں،ابھی مزید بھی سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا لیکن آپ کو کون چھوڑے گا؟ عمران خان آج تم ہماری گرفت میں ہو، ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کردیں؟ یہ ہمارا اختیار ہے۔

پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ فلاپ،وہاں رونےوالا سب سے بڑا چوہا ہے،مریم نواز

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈی چوک بھی جاسکتے ہیں، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا لیکن ہم نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہے و ہ پورا کریں گے، کل اسی مقام پراپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں