اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔ ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، اسد عمر
فواد چودھری نے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں۔ آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔