لاہور: آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ سخت رہا۔ پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے اور ایسے اسکواڈ میں میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرن فنچ بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ایرن فنچ مجھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساتھی کھلاڑی پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں، عثمان خواجہ
ایڈم زمپا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ سخت رہا ہے جبکہ مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر کو ٹارگٹ کروں گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ون ڈے سے مختلف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نئی وکٹیں بنیں گی اور نیتھن لائن نے وکٹ پر پڑے پیچز کا استعمال کیا ہے