اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا اور مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے اور اب فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے۔ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے کی دعوت ملی نہ جاؤں گا، چودھری نثار
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔