جب لوگ جہاز میں لائے گئے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی؟فضل الرحمان

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

کراچی: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کراچی پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ان کا ایم کیو ایم کی قیادت سے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

’’گیم از اوور‘‘ نواز شریف نے عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

پی ڈی ایم کے سربراہ نے شہر قائد میں ذرائع ابلاغ سے گفت و شنید کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ناجائز حکومت بن رہی تھی تب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جب لوگ جہاز میں لائے گئے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی؟

خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے، قمرالزماں کائرہ

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز طریقے سے مسلط ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرکے دم لیں گے۔


متعلقہ خبریں